Advertisements

Rowan Atkinson Known as Mr. Bean Injured in Car Accident

-->

Mr. Bean lost control of £650,000 vehicle and it hit a tree before catching fire. 56 years old Rowan Atkinson stayed safe and looked after by another motorist until emergency services arrived.
He was taken to District Hospital, Cambridgeshire, he is suffering from minor shoulder injury.

طانوی ادا کار روون ایٹکنسن کیمرج شائر میں کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روون ایٹکنسن کو کندھے پر اس وقت چوٹ آئی جب ان کی گاڑی، جسے وہ خود چلا رہے تھے، ایک درخت سے ٹکرائی اور اسے آگ لگ گئی۔

خیال ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کو برطانوی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے پیش آیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق حادثے کے بعد ایٹکنسن ’میکلارن ایف ون‘ نامی سپر کار سے باہر آئے اور ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایمبولینس کا انتظار کرتے رہے۔

حادثے کے بعد آگ بھجانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

’کیمرج شائر فائر اینڈ ریسکیو سروسز‘ کی ترجمان کے مطابق آگ بھجانے والے عملے نے آٹھ بج کر تیرہ منٹ پر آگ پر قابو پا لیا۔

واضح رہے کہ روون ایٹکنسن نے بی بی سی کے شوز ’دی نائین او کلاک نیوز‘ اور ’بلیک ایڈر‘ سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ انھیں بین الاقوامی شہرت مزاحیہ پروگرام ’مسٹر بین‘ سے حاصل ہوئی۔

© 2014 Just Scandals. All rights reserved.
Free Stock Photos | Islamic Wallpapers .
Weboy
freshlife WordPress Themes Theme Junkie