Advertisements

Taliban allowed to open office in Qatar

-->

Qatar allowed Talibans to open an office in qatar and run their business from Qatar. Afghanistan strongly protested against it. Qatar discussed with America and Germany in Bonn Conference regarding this issue and Afghan Govt. supported this for peace.

خلیجی ریاست قطر نے ملک میں طالبان کا آفس کھولنے کی اجازت دیدی ہے ،جس پر افغانستان نے احتجاج کے طورپر اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلا لیاہے،عرب ٹی وی کے مطابق افغانستان کے نزدیک طالبان کو آفس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ باغی تنظیم کو رعایت دینے کے مترادف ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ بون کانفرنس کے موقع پر قطر نے طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے سے متعلق امریکا اور جرمنی سے بات چیت کی تھی۔افغان حکومت نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اس کی حمایت کی تھی لیکن سفیر کو صرف احتجاج کے طور پر واپس بلایا جارہا ہے کہ افغان حکومت کو ان مذاکرات میں شریک کیوں نہیں کیا گیا تھاجبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات استوار تھے۔

taliban

© 2014 Just Scandals. All rights reserved.
Free Stock Photos | Islamic Wallpapers .
WordPress Blog
freshlife WordPress Themes Theme Junkie