Advertisements

Mirza Hits Back MQM & Rehman Malik

-->

Mirza said in his latest press conference that he is going to London with 3 briefcases full of proofs against the leader of MQM Altaf Hussain. Mirza said he doesn’t scared of death.
In the response of Mirza Raza Haroon stated that MQM is the thrid largest political party of Pakistan and the statements against MQM can change the weather of Karachi.
One thing which is very important to mention here is some time back Imran Khan visited United States with proofs against the leader of MQM and couldn’t do anything, let see what happens now with Mirza.
zulfiqar mirza is back again

ایم اور اس کے قائد الطاف حسین کے خلاف تین سوٹ کیسز میں ثبوت لے کر لندن جارہا ہوں: ذوالفقار مرزا
کراچی کے سیاسی درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ایم کیوایم کے درمیان الزامات کی جنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے لیاری امن کمیٹی کی حمایت پرمقتدر حضرات نوٹس لیں۔

سندھ کے سابق وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نےسنیچر کی شام کراچی کے علاقے لیاری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کو پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے اتحاد ملک توڑنے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے معاملے پرعوام کومایوس کیا اور بدمعاشوں اور شریفوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا بھتہ خوری سے کوئی تعلق نہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں اس کا نام شامل کر کے زیادتی کی گئی ہے۔

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے لندن جا کر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی بات کی تھی تو اس وقت بےنظیربھٹواس پر بہت خوش ہوئی تھیں اور خدا عمران خان کو دوبارہ سچ بولنے کی توفیق دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف حسین کے خلاف تین سوٹ کیسز میں ثبوت لے کر لندن جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتے اور کراچی چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے۔

ذوالفقارمرزا کے بیانات پر ایم کیوایم کے رکنِ سندھ اسمبلی رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کے قائد کے خلاف الزامات سے شہر کے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقتدر قوتیں ان کی لیاری امن کمیٹی کی حمایت کا نوٹس لیں کہ اس میں ان دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے اور ان مجرموں کی سرپرستی کا اعلان کیا ہے جو قتل، اغواء ، گینگ وار جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو تو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے مسترد کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے خلاف لندن میں ثبوت لے جانے پر رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے پہلے بھی کئی لوگوں نےایم کیو ایم کے خلاف کیس کرنے کی دھمکیاں دی ہیں اس لیے ذوالفقارمرزا اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں

© 2014 Just Scandals. All rights reserved.
Free Stock Photos | Islamic Wallpapers .
Free WordPress Theme
freshlife WordPress Themes Theme Junkie