Advertisements

Corruption of Rs. 200 Million in Flood Relief Fund by Son of Naveed Qamar

-->

Naveed Qamar a minister of PPP is known for his sleeping habit caught in a latest scandal when his son remove Rs. 200 Million from Flood Relief Funds. Govt. is asking money from the whole world for flood effected people and these sons of politicians enjoying with the money and transferring in their accounts, poor peoples are dying due to hunger and these corrupt politicians enjoying their lavish lives on the public money.

امداد میں خوردبرد پر ایجنسیوں نے وفاقی وزیر سید نوید قمر کے بیٹے کیخلاف رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔
نوید قمر کسی کونے کھدرے میں نیند پوری کر رہے ہونگے‘ جبکہ بیٹے نے ”چن“ چڑھا دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے 32 کروڑ کے فنڈ میں 20 کروڑ کا صرف کھانے کا بل ”میں واری جاواں“ اپنے حکمرانوں کی اولاد پر۔ انتخابات میں شکست پر یہ لوگ آم کی سی شکل بنا کر پوچھتے ہیں‘ عوام ہم سے ناراض کیوں ہیں؟ اپنی حماقتوں کی طرف نہیں دیکھتے‘ بس پھر ”آﺅ دیکھتے ہیں نہ تاﺅ“ جلدی جلدی جماعتیں بدلتے ہیں‘ اتنی جلدی تو گلہری درختوں کی ٹہنیوں پر نہیں پھدکتی۔
سندھ میں پہلے سے سیلاب کا عذاب کم تھا‘ جو رہی سہی کسر نوید قمر کے بیٹے نے پوری کر دی۔ حکمران اپنی جیب سے عوام کو کھلا نہیں سکتے تو انکے منہ سے نوالہ تو مت چھینیں۔ این آئی سی ایل میں ایک شہزادہ کرپشن کے باعث سلاخوں کے پیچھے ہے‘ حجاج کرام کو لوٹنے والے مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے‘ حکمرانوں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ ظلم عظیم تو یہ ہے کہ گزشتہ برس کے سیلاب متاثرین کی پانچ ارب روپے کی امداد ابھی تک خرچ نہیں ہو سکی‘ کیا یہ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف نہیں؟
صدر آئزن ہاور ایک جگہ تقریر ختم کر رہے تھے‘ کہنے لگے‘ ”صدر ہونے کا یہ فائدہ ضرور ہے کہ کوئی اسے تقریر ختم کرنے کیلئے نہیں کہتا“۔ ایک اپوزیشن لیڈر اٹھا اور بولا ”فکر نہ کیجئے‘ یہاں سب لوگ گپ شپ کر رہے ہیں‘ آپکی تقریر کوئی بھی نہیں سن رہا۔“ یوں لگتا ہے کہ ایوان اقتدار میں بھی سب آنکھیں بند کرکے لوٹ مار کر رہے ہیں‘ کوئی کسی کی طرف دھیان نہیں دے رہا‘ اپوزیشن سے لے کر حکمران طبقے تک کوئی ایک بھی ملک و قوم کا خیرخواہ نہیں۔

naveed qamar scandal

© 2014 Just Scandals. All rights reserved.
Free Stock Photos | Islamic Wallpapers .
WordPress Themes
freshlife WordPress Themes Theme Junkie