Advertisements

پی ٹی آئ ہار کر بھی جیت گئ – نئ حکمت عملی کیا ھو گی

-->

کیا پی ٹی آئ ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ کیا الیکشن کمیشن کو کراچی ، حیدرآباد، اندرون سندھ اور پنجاب کی دھاندلی نظر نہیں آتی

پی ٹی آئ وہ واحد پارٹی ھے جس کا کوئ امیدوار حکومت میں نھیں تھا اور ملک کی تمام پارٹیوں نے حکومتی عملے اور مشینری سمیت ، ٹھپا مافیا اور دھاندلی اپنے جوبن پر ھونے کے بعد بھی پی ٹی آئی ملک میں کامیاب ھوئ ھے
اس بات میں کوئی شک نہیں ھے کہ پنجاب سمیت سندھ بالخصوص کراچی میں جس درجے کی دھاندلی کی گئ اس کی کوئ مثال نہیں ملتی۔ اس کے نتیجے میں حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئ شاید دوسری یا تیسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔

خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ھے ۔ اگر اپوزیشن بناتے ہیں تو بھی بہت مضبوط اپوزیشن بنے گی۔

سینٹر میں بھی پی ٹی آئ مضبوط اپوزیشن کے طور پر سامنے آ سکتی ھے ۔ اور اپوزیشن میں رھتے ھوئے پی ٹی آئ ، نئ آنے والے حکومت کو عیاشی یا کرپشن کرنے میں بڑی رکاوٹ ثابت ھو سکتی ھے ۔ اپوزیشن میں رھتے ھوئے پی ٹی آئ آنے والے الیکشن کے لیے بھی تیاری کرے گی اورحالیہ ھونے والی دھاندلی کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات کرے گی ۔

چونکہ پی ٹی آئ وہ واحد پارٹی ھے جس کی سوشل میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کیمپین سب سے زیادہ طاقت ور رھی اور پی ٹی آئ نے ملک میں الیکشن اور سیاست کے حوالے سے نئ ٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کرایا ۔ جس میں ٹویٹر سمیت فیس بک ، ریکارڈڈ فون کالز، ویب اپڈیٹس و سوشل میڈیا کیمپین وغیرہ شامل ھیں ۔ انھیں تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ھوئے شاید پی ٹی آئ اپوزیشن یا گورنمنٹ میں رھتے ھوئے آنے والے الیکشن میں ٹھپا مافیہ اور دھاندلی کے خلاف بایو میٹرک سیسٹم جیسی ٹیکنالوجئ متعارف کروا کر اچھے نتائج حاصل کر سکتی ھے ۔

شاید نئی آنے والے حکومت اپنا وقت پورا نہیں کر سکے گی اور اس کے بعد اگلی گورنمنٹ پی ٹی آئ بنائے گی۔

pti2

© 2014 Just Scandals. All rights reserved.
Geo News | Funny Images .
WordPress Blog
freshlife WordPress Themes Theme Junkie